کانگریس نے انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کے سلسلے میں سپریم
کورٹ کے فیصلے پر کوئی تبصرہ کرنے سے آج انکار کیا لیکن کہا کہ ریاست میں
حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں گورنر کا کردار واضح ہونا چاہئے۔کانگریس کے ترجمان رنديپ سنگھ
سرجےوالا نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال
کے جواب میں کہا کہ عدالت نے محترمہ ششی کلا کو ملزم قرار دیا ہے اور پارٹی
کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں گورنر کی طرف سے اتھل پتھل بھرے پانی میں مچھلی پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔